Tuesday January 21, 2025

نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے

دبئی: نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈ ر بلے باز بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے ، فاسٹ باﺅلر محمد عباس ٹاپ10گیند بازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ۔چوتھے ایشز ٹیسٹ میں 211اور82رنز بنانے والے آسٹریلین بلے باز سٹیو سمتھ نے 937پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کرلی ہے اور انہیں دوسرے نمبر پر موجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر34پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

میچ میں103رنز کے عوض7وکٹیں لینے والے پیٹ کمنز نے زیادہ باﺅلنگ پوائنٹس(914) لینے کا آسٹریلوی ریکارڈ برابر کردیا ہے،اس سے قبل گلین میگراتھ نے بھی2001ءمیں914پوائنٹس ہی حاصل کیے تھے ۔ کمنز دوسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کگیسو ربادا نے63پوائنٹس آگے ہیں جبکہ جسپریت بمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جوش ہیزل ووڈ بھی 4درجے ترقی پاکر12ویں سے8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں،پاکستان کے محمد عباس ایک درجے تنزلی کے بعد 11ویں پوزیشن پرچلے گئے ہیں ۔ ترقی پانے والے دیگر بلے بازوں میں جوز بٹلر(41ویں سے37ویں پوزیشن) ،روری برنز(67ویں سے کیریئر بیسٹ61ویں پوزیشن)اور آسٹریلیوی کپتان ٹم پین(66ویں سے60ویں پوزیشن ) شامل ہیں ، ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم کیریئر کی بہترین 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

FOLLOW US