Monday January 20, 2025

سارو گنگولی بھیس بدل کر لاہور میں گھومتے رہے

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ وہ 2004ء میں بھیس بدل کر لاہور میں گھومتے رہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ ہیٹ سے آدھا چہرہ چھُپا کر سکیورٹی اہلکاروں کو چکما دے کر ہوٹل سے باہر نکلے۔ اور بھیس بدل کر ہی لاہور میں گھومتے رہے۔ مال روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار نے ان کی کار کا تعاقب کیا۔ فوڈ اسٹریٹ میں بھی ایک دکاندار نے انہیں پہچان لیا اور پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ گنگولی نے بتایا کہ ہوٹل واپسی پر مجھے پرویز مشرف کا فون آگیا اور انہوں نے کہا کہ آپ ایسے ایڈونچرز نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

FOLLOW US