Tuesday January 21, 2025

پاکستانی فاسٹ باؤلرمحمد حسنین نے کیریبین پریمیر لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ میں دھوم مچا دی،شاندارکارکردگی

پورٹ آف سپین (آن لائن) پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے اپنے پہلے ہی میچ میں دھوم مچا دی اور عمدہ کارکردگی کے ذریعے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔تفصیلات کے مطابق19سالہ محمد حسنین سی پی ایل میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جس کا مقابلہ سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس سے ہوا جس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد حسنین نے 36رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جن میں ہم وطن سینئر بلے باز محمد حفیظ کی وکٹ بھی شامل ہے۔واضح

رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوتھا ایڈیشن جیتنے والی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حسنین کو دریافت کیا اور انہیں ٹیم میں جگہ دی جنہوں نے اپنی کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ورلڈکپ 2019 ء کے لیے قومی سکواڈ میں بھی جگہ بنائی تاہم وہ میگا ایونٹ کا ایک میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔محمد حسنین اب تک5ون ڈے انٹر نیشنل اور ایک ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

FOLLOW US