Tuesday January 21, 2025

مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کے باقاعدہ اعلان سے قبل ہی تنازعہ کھڑا ہوگیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مصباح الحق کو لایا جارہا ہے اس سے بہتر تھا کہ کوچنگ کے لئے مزید درخواستیں ہی نہ لی جاتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی سی بی نے کوچز کی تعیناتی کا جو طریقہ کار اپنایا وہ بالکل درست نہیں تھا، پاکستان میں کرکٹرز ریٹائرمنٹ کے بعد کوچ بنتے ہیں۔ واضح رہے پی سی بی نے مصباح الحق کو بیک وقت قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی مصباح الحق کے کوچ ہونے کی صورت میں مہنگے بیٹنگ کوچ کے بجائے مقامی کوچز پر انحصار کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔سلیکشن کمیٹی کے بجائے صوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز چیف سلیکٹرز کی مدد کریں گے جبکہ بولنگ کوچ کے لیے وقاریونس کا انتخاب کیا گیا ہے۔

FOLLOW US