Tuesday January 21, 2025

دنیائے کرکٹ میں ہلچل۔۔۔ آئی سی سی کی جانب سے 2 پاکستانی کرکٹرز پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی

دبئی (نیوز ڈیسک) آئی سی سی نے 2 “پاکستانی” بین الاقوامی کرکٹرز پر تاحیات پابندی عائد کردی، ہانگ کانگ کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی نژاد عرفان احمد اور ندیم احمد پر میچ فکسنگ کا جرم ثابت ہو گیا، حسیب امجد پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث 5 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ ایک اور بڑے کرپشن

اسکینڈل سے بری طرح ہل کر رہ گئی ہے۔آئی سی سی نے میچ فکسنگ میں ملوث ہانگ کانگ کے 3 پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کیلئے سخت ترین سزاوں کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ہانگ کانگ کی جانب سے کھیلنے والے عرفان احمد اور ندیم احمد پر میچ فکسنگ کا جرم ثابت ہو گیا ہے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی اب کبھی بھی کسی بھی طرز کی کرکٹ کا حصہ نہیں بن سکتے۔ جبکہ ہانگ کانگ سے ہی کھیلنے والے ایک اور کھلاڑی حسیب امجد پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہوا ہے، جس کے بعد ان پر 5 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

FOLLOW US