Tuesday January 21, 2025

ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا دیا

لیڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے ایشز کی تاریخ کے سب سے سنسنی خیز میچ میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابرکردی۔ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے آل رائونڈر بین سٹوکس نے ایک بار پھر اپنی بلے بازی سے انگلینڈ کو ناقابل یقین کامیابی دلوا دی ہے۔انگلینڈ کو آخری وکٹ پر میچ جیتنے کےلئے 73رنز درکار تھے۔ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کےلئے آئے بین سٹوکس انگلینڈ کی آخری امید کے طور پر کریز پر موجود تھے

جبکہ جنھوںنے آخری بلے باز لیچ کو کم سے کم گیندوں کا سامنا کرواتے ہوئے سٹرائیک اپنےپاس رکھی اور آخری رن تک ڈٹے رہے ۔ انھوںنے شاندار 131رنز بنا كپر اپنی ٹیم كکوکامیابی دلوا کر سیریز میں کم بیک کروایا۔ سٹوکس کی اننگز میں آٹھ چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 246رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ یوں انگلینڈ کو ایک مشکل وکٹ پر جیت کےلئے 359رنز کا انتہائی دشوار ٹارگٹ ملا۔ کپتان جو روٹ نے 77جبکہ ڈینلے نے 50رنز کی اننگز کھیلی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

FOLLOW US