Tuesday January 21, 2025

’’ ‘‘ حسن علی نکاح سے قبل ہی اپنے سسرال سے کیوں گھبرانے لگے؟ قومی کرکٹر نے ایسی بات کہہ دی پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

دبئی (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کا نکاح آج دبئی میں ہو گا ،اس موقع پر سٹار کرکٹر کافی خوش اور پرجوش دکھائی دے رہے ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے نکاح پر بہت خوش ہوں ،یہ کسی بھی مسلمان کی زندگی میں بہت بڑا دن ہوتا ہے ،اس طرح لگ رہا ہے کہ میں ورلڈ کپ فائنل کھیل

ر ہا ہوں ،ٹرافی تھوڑی دیر بعد ملے گی۔حسن علی نے کہا کہ آپ میرے چہرے پر دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنا گھبرا یا ہوا ہوں ،یہ ایک چیلنج ہے ،پہلی دفعہ اپنی بیوی کے والدین سے ملنا ہے،وہ میرے بارے میں کیا سوچیں گے کیا نہیں ،یہ بہت عجیب سے لمحات ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا آج نکاح ہے جبکہ کل ولیمہ بھی یہاں ہو گا اور پھر پاکستان جا کر دوبارہ شادی کی تقریب منعقد کروں گا ۔ خیال رہے کہ ومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی اور سامعیہ کے نکاح کی تقریب آج شام سات بجے دبئی میں ہوگئی جس کی تیاریا ں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ گزشتہ روز رسم حنا کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شاداب خان سمیت دیگر دوستوں نے خوب ہلہ گلہ بھی کیا ۔ حسن علی سے جب حق مہر سے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ حق مہر کی رقم اسلامی اصولوں کے مطابق ہی ہو گی ، دبئی میں استقبالیہ کی چھوٹی سی دعوت کا اہتمام کیا جائے گا تاہم رخصتی تین ماہ کے بعد کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ حسن علی اور ان کے اہل خانہ اس وقت دبئی میں موجود ہیں ۔ اس سے قبل حسن علی کے نکاح کا فوٹو شوٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے ، حسن علی اور انکی اہلیہ کی تصاویر آپ بھی دیکھیں:

FOLLOW US