Tuesday January 21, 2025

بہت جلد کشمیری بھی آزادی کا جشن منائیں گے :سرفراز احمد

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے توقع ظاہر کی ہے کہ جس طرح آج ہم پاکستان کی آزادی کا جشن منا رہے ہیں، بہت جلد کشمیری بھی آزادی کا ایسا ہی جشن منائیں گے۔ ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری پوری دعائیں کشمیری بھائیوں کیلئے ہیں جبکہ کراچی پولیس کے شہدا کی فیملیز کے ساتھ ملکر جشن آزادی منانا پولیس افسران کا اچھا عمل ہے،شہدا کے خاندانوں سے ملاقات ان کیلئے باعث فخر ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کے لیے جان قربان کرنے والوں کے ورثا کو کریڈٹ دینا ڈی آئی جی امین یوسفزئی کی

اچھی کاوش ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں یوم آزادی کی تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستانی ٹیسٹ پلئیر اسد شفیق، آرگنائزر اعظم خان اور دیگر کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ کراچی پولیس کے شہدا کی فیملیز اور بچے بھی تقریب میں خاص طور پر مدعو تھے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسفزئی، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو، ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان اور دیگر نے خود شہدا کی فیملیز کا خود استقبال کیا۔کپتان سرفراز احمد شہدا پولیس کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور سیلفیاں بھی بنائیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی نے کراچی پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو اور ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان بھی تقریب میں موجود تھے۔

FOLLOW US