شارجہ(سی پی پی) پاکستان سپر لیگ میں اب تک ہوئے کئی میچز کا نتیجہ یوں تو یکطرفہ رہا ۔ لیکن لاہور قلندرز کے معاملے میں یہ مسئلہ کچھ زیادہ ہی درپیش رہا ۔اس بات کا اندازہ لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلے گئے تمام میچز کے نتائج سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے لیکن فرنچائز مالک رانا فواد اس معاملے میں کچھ زیادہ ہی مثبت سوچ کے مالک اور پر امید واقع ہوئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اب تک تمام میچوں میں شکست کھانے کے باوجود لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ لاہور قلندرز کم بیک کرے گی ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی اور میں سمجھتا ہوں گزشتہ
میچ میں میری ٹیم ہاری ہے لیکن لاہور جیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ سلمان ارشاد کا ڈیبیو تھا، آغا سلمان کھیلا ہے، تو میرے لئے اطمینان کی بات ہے کہ نیا ٹیلنٹ آگے آ رہا ہے۔ سلمان کا پہلا گیند مصباح الحق کو آٹ کرنا بہت بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ نوجوان لڑکے ہی پاکستان کا مستقبل ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ عمر اکمل کم بیک کرے گا۔