Tuesday January 21, 2025

عید کے بعد پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرکے اجازت طلب کریں گے

لاہور۔(نیوزڈیسک) محمد عامر کے بعد وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر محمد ریاض اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بارے میں عید کے بعد پی سی بی سے رابطہ کریں گے اور ان سے اجازت مانگیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض جو کہ ان دنوں گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا لیگ کھیل رہے ہیں اور اب وہ اپنی

توجہ شارٹ فارمیٹ کی کرکٹ کی طرف کرنا چاہتے ہیں ۔ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کا خیال ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نوجوان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی ،عثمان شنواری ،حسن علی ،محمد عباس اور دیگر بولرز موجود ہیں جو کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

FOLLOW US