Tuesday January 21, 2025

بابر اعظم کی بیٹنگ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

لندن(آئی این پی)پاکستانی رنز مشین بابر اعظم کی بیٹنگ کا جادو انگلش کاونٹی میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بیٹسمینویںٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ 24سالہ بیٹسمین نے اعزاز سمر سیٹ کانٹی کی جانب سے سسیکس کیخلاف 83رنز کی شاندا ر اننگز کھیل کر حاصل کیا، یہ ان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری

نصف سنچری تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ہیمپشائر کے خلاف 95رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔انگلش کاونٹی کے دوران بابر نے 4 میچز میں 73.33کی ایوریج سے 220رنز سکور کیے ہیں جن میں 24 چوکے اور 5چھکے شامل ہیں۔ جارحانہ بلے بازی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے بیٹسمین نے سمر سیٹ کی جانب سے خوب دھواں دھار بیٹنگ کی اور 154.92کے سٹرائیک ریٹ سے رنز سکور کیے ہیں جو ایک ایسے بلے باز کی جانب سے حیران کن ہے جسے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا سپیشلائزڈ بیٹسمین قرار نہیں دیا جاتا۔دوسری طرف فہرست میں مڈل سیکس کانٹی کے ڈیوڈ میلان 211 رنز کے ساتھ دوسرے اور ڈرہم کے سکاٹ سٹیل 178رنز سکور کرکے تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

FOLLOW US