Monday February 24, 2025

حسن علی کی بھارتی لڑکی سے شادی کی خبریں قومی کرکٹ خود ہی حقائق سامنے لے آئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ™ٹیم کے میڈیم پیس بائولر حسن علی نے اپنی شادی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کی شادی کی بات مصدقہ نہیں ہے دونوں گھرانوں کے بڑوں کے مابین بات چیت چل رہی ہے۔اور ملاقات ہونا باقی ہے، اس بارے میں جو بھی حتمی بات سامنے آئی۔اسے منظرعام پر

ضرور لے کر آئوں گا۔ذرائع کے مطابق حسن علی سے منسوب کر کے جس لڑکی کا نام جوڑا جارہا ہے وہ ایمرٹس ایئر لائن میں انجینئر کے طور پر کام کررہی ہیں ،حسن علی کی ہونےوالی دلہن کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے ، وہ والدین کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم ہیں جب کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد نئی دہلی میں مقیم ہیں،شامیہ نے انگلینڈ سے ہی انجینئرنگ مکمل کی تھی،بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات ورلڈ کپ 2019ءکے درمیان ہی دبئی میں ہوئی تھی جہا ں وہ پاکستانی کرکٹر کو پسند آگئیں ۔واضح رہے کہ اگر فاسٹ باؤلر حسن علی بھی بھارتی لڑکی کو اپنی اہلیہ بناتے ہیں تو یہ پہلا موقع نہیں ہوگا جب کسی پاکستانی کرکٹر نے بھارت سے دلہن لائی ہو۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان بھی بھارتی خواتین سے شادی کر چکے ہیں، اگر حسن علی بھی بھارت کی کسی خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو پھر وہ بھی شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان کے کلب میں شامل ہو جائیں گے۔؎