لاہور(ویب ڈیسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد کو بھی کرکٹ کمیٹی اجلاس میں طلب کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد بھی شرکا ء کمیٹی کو بریفنگ دینے کے ساتھ آئندہ کے لیے تجاویز دیں گے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کے معاہدے میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپتک معاہدے میں توسیع دی جاسکتی ہے اور
سرفراز احمد کو ٹی ٹوئٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے نیا کپتان سامنے آسکتا ہے ۔ نئی سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ بورڈ حکام کا موقف ہے کہ گرانٹ فلاور اپنے معاملات نمٹانے کے لیے آئے ہیں، نئی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کے بارے میں کرکٹ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کرکے دے گی جس کے بعد چیئرمین اہم فیصلوں کی منظوری دیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ فائنل میچ میں غلط فیصلہ کرنے والے ایمپائر دھرما سینا کے حق میں میدان میں آ گئی ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنرل منیجر ایلر ڈائس نے کہاہے کہ فائنل میچ کے موقع پر فیلڈ امپائرز کو ہی اس بات کا تعین کرنا تھا کہ جب گیند تھرو کی گئی اس وقت بیٹسمین ایک دوسرے کو کراس کرچکے تھے یا نہیں، جو کچھ ہوا اس کے بعد وہ ایک کامن سسٹم کے ذریعے اکھٹے ہوئے اور اپنا فیصلہ کیا، انھوں نے فیصلے پر پہنچنے کیلئے درست طریقہ کار اختیار کیا۔ایلرڈائس نے کہاکہ وہ قوانین سے آگاہ تھے، پلیئنگ کنڈیشنز نہ تو امپائرز کو اجازت دیتی ہیں کہ وہ اس حوالے سے تھرڈ امپائر
سے رجوع کرے نہ ہی میچ ریفری خود مداخلت کرسکتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پورے فائنل کا آئی سی سی کرکٹ کمیٹی جائزہ لے گی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ برس پہلی سہ ماہی میں ہوگا۔دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دینے کے سوال پر ایلرڈائس نے کہاکہ ورلڈ کپ فائنل کو ایک فاتح کی ضرورت تھی، اسی لیے 2011 سے سپر اوور کا ا?پشن رکھا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سلو اوور ریٹ سے نمٹنے کیلیے منتخب میچز میں کاو¿نٹ ڈاو¿ن کلاک کی آزمائش ہوگی۔