Monday January 20, 2025

انگلینڈ کی جانب سے آئر لینڈ كکو صرف 182رنز کا ہدف لارڈز کے تاریخی ٹیسٹ کا فیصلہ ہو گیا

لارڈز(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے یقینی شکست کے باوجود لارڈز ٹیسٹ کا پانسہ پلٹ کر بڑے مارجن سے کامیابی اپنے نام کر لی۔ آئر لینڈ کو واحد ٹیسٹ میچ میں 143رنز سے شکست ہوگئی۔ لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پانچویں کم ترین سکور پر آئوٹ ہو گئی۔ مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کےلئے 182رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم ووکس اور براڈ کی تباہ کن بائولنگ کے باعث صرف 38رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سوائےمیک کولم کے کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا،کرس ووکس نے چھ جبکہ سٹورٹ براڈ نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 92رنز كکی اننگز کھیلنے والے لیچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دےدیا گیا ۔

FOLLOW US