Monday January 20, 2025

باکسنگ ہلاکت خیز کھیل بن گیا ایک ہی ہفتے میں دوسرامشہور ترین باکسر چل بسا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) باکسنگ کی دنیا سے آئی خبر نے اس کھیل کے شائقین کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے ۔ ایک ہی ہفتے میں دوسرے باکسر کی رنگ میں چوٹ لگنے سے ہلاکت کا لرزہ خیز واقعہ پیش آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائین کے باکسر ہیوگو الفریڈو سنٹیلان کو ٹائٹل کے مقا بلےکے دوران رنگ میں زخم ائے تھے اور ان کو ہسپتال لیجایا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔تیس سالہ ارجنٹائین کے باکسر ہیوگو الفریڈو سنٹیلان اپنےڈبلیو بی سی لائٹ ویٹ ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے دوران کھیل رنگ میں گر پڑے تھے۔ سنٹیلان کو ایڈوارڈو جاویئرابرو کے خلاف اپنے لائٹ ویٹ ٹائٹل کا مقابلہ کرتے ہوئے سر پر گہرے زخم ائے تھے۔سنٹیلان کا ہسپتال میں ایمرجنسی آپریشن بھی ہوا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعرات کے روز چل بسے۔ورلڈ باکسنگ کونسل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’خدا ہیوگو الفریڈو سنٹیلان کو مغفرت فرمائیے‘‘۔ چند دن قبل روسی باکسر میکسم داداشیو رنگ میں سبریل میٹس کے خلاف لائٹ ویٹ ٹائٹل کا دفاع کر تے ہوے دماغ میں گہری چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے تھے اور ان کا ایمرجنسی میں آپریشن ہوا تھا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔

FOLLOW US