ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک)آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں 248كکے مجموعے پر آٹھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں اس طرح انگلینڈ کی آئر لینڈ کے خلاف مجموعی برتری صرف 126رنز ہے جبکہ اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔ آئر لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے پہلی اننگز کے سکور 85رنز کے جواب میں 207رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ بیلبرینی نے 55رنز کی اننگز کھیلی جبکہ براڈ ، سٹون اور کیورین نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں لیچ نے 92رنز جبکہ جیسن رائے نے 72رنز بنائے ۔ تاہم ان دونوں کے علاوہ باقی بلے باز پہلی کی طرح دوسری اننگز میں بھی ناکام ہو گئے ۔ دوسری اننگز میں ایڈائر اور رینک نے دو دوکھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔









