لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹر امام الحق پر مبینہ طور پر کئی خواتین سے دھوکہ دہی کا الزام عائد کر دیا گیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق پر مبینہ طور پر ایک سے زیادہ خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی وٹس ایپ بات چیت کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر جاری کر دیے گئے جو وائرل ہو گئے۔مذکورہ صارف کی جانب سے امام
So apparently Mr. @ImamUlHaq12 was dating 7 to 8 (that we know of) women and kept using them and manipulating them. He kept telling them the whole time how he’s single. Some of the screenshots attached from girl 1: pic.twitter.com/UzIl98ryAw
— Aman (@LalaLoyalist) July 24, 2019
الحق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ہی وقت میں 7 سے 8 خواتین کو نہ صرف بے وقوف بناتے رہے بلکہ انہیں دھوکہ بھی دیتے رہے۔ سوشل میڈیا پر الزام عائد کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ ان کے پاس امام الحق کی وٹس اپ پر بات چیت کے مزید سکرین شاٹس اور ویڈیو بھی موجود ہیں تاہم وہ متاثرین کی رضا مندی کے بعد ہی اسے جاری کریں گے۔ بائیں بازو سے کھیلنے والے کھلاڑی امام الحق2017ءسے اب تک اپنے انٹر نیشنل کیریئر کے دوران 10 ٹیسٹ میچز، 36 ایک روزہ میچز اور بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ 23 سالہ امام الحق ورلڈ کپ 2019 ءمیں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل تھے، امام الحق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے بھی ہیں ۔
Girl number 4:
We don’t know her identity but she came up to one of the girls on Instagram: @ImamUlHaq12 @Inzamam08 @TalhaAisham #MeToo pic.twitter.com/nhp5nDHBsH— Aman (@LalaLoyalist) July 24, 2019









