Tuesday January 21, 2025

کرکٹ کی دنیا میں انقلاب آگیا، 142 سال بعد ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیموں کی کٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

لندن (نیوزڈیسک) کرکٹ کی دنیا میں انقلاب آگیا، 142 سال بعد ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیموں کی کٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ، ایشز سیریز کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی کٹوں کی پشت پر کھلاڑیوں کے نام اور نمبرز بھی درج ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا ایک نئے انقلاب کیلئے تیار ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 142 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیموں کی

کٹ میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب سے ٹیسٹ میچز کے دوران ٹیموں کی کٹ کی پشت پر کھلاڑیوں کے نام اور نمبرز بھی درج ہوں گے۔ ٹیسٹ میچز کی کٹ میں تبدیلی کا آغاز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز ٹیسٹ سیریز کے دوران کیا جائے گا۔

FOLLOW US