Thursday November 13, 2025

اللہ تعالیٰ شوگر کے مرض سے ہر ایک کو بچائے دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی وسیم اکرم کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے مایہ ناز آل رائونڈ کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ مانچسٹر کے ائیر پورٹ پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ سوئنگ کے کپتان کے ساتھ ائیرپورٹ حکام نے انسولین رکھنے پر انتہائی ہتک آمیز اور افسوسناک رویہ اپنایا اور مسافروں کے سامنے بدتمیزی سے پیش آئے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وسیم اکرم نے بتایا کہ آج مانچسٹر ائیرپورٹ پر جو کچھ ہوا اس پر دل بہت دکھا۔ میں نے دنیا بھر میں انسولین کے ہمراہ سفر کیا لیکن کبھی بھی ایسی شرمندگی نہیں اٹھانی پڑی۔جب مجھ سے بدتمیزی سے سوالات کیے گئے اور مجھے انسولین کو ٹھنڈے پائوچ سے نکال کر پلاسٹک بیگ میں ڈالنے کا کہاگیا۔