Monday January 20, 2025

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا امکان ، کونسی ٹیم آئے گی ؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان میں 10 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈ نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی وفد جلد بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی ہے اور سری لنکا کے کر کٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں ، سیکیورٹی وفد

اگلے ماہ اگست میں پاکستان آئے گا جنہیں کراچی اور لاہور کے وینیوز کا معائنہ کروایا جائے گا ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز اکتوبر میں شیڈول ہیں ، سری لنکا کو دو ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے ۔ پی سی بی کا کہناتھا کہ فد کے شیڈول سے متعلق سری لنکا بورڈ آگاہ کرے گا ۔

FOLLOW US