Tuesday January 21, 2025

’’مسلمان ہونے کے ناطے میرا بھروسہ اللہ پر ہے کسی انسان پر نہیں‘‘ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود قومی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر فواد عالم پھٹ پڑے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ طویل عرصے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود قومی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر فواد عالم کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی اپنے لئے کہتے ہوئے اچھا نہیں لگتا، دوسرے کہتے ہیں تو وہ میرے لئے فخر کی بات ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک انصاف کا تعلق ہے وہ اللہ پاک کرنے والا ہے،

مسلمان ہونے کے ناطے میرا بھروسہ اللہ پر ہے کسی انسان پر نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس نے جو کیا وہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے اور پھر سامنے بھی لے آتا ہے۔فواد عالم نے مزید کہا کہ میں کسی سے مطالبہ نہیں کرتا، جو چیز میرے نصیب میں ہوگی مجھے ضرور ملے گی۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مایہ ناز بلے باز تاحال قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرامید ہیں۔

FOLLOW US