Wednesday January 22, 2025

جب شاداب خان یرقان کے مرض میں مبتلا ہوئے تو انضمام الحق نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ قومی بلے باز کا انکشاف

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے ان کیلئے تعریفی ٹویٹس کا سلسلہ جاری ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان ورلڈکپ سے پہلے یرقان میں مبتلا ہوئے تو میگا ایونٹ میں ان کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی تاہم وہ بروقت صحت یاب ہو گئے اور عالمی کپ میں قومی ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا یرقان میں مبتلا ہونے پر انضمام الحق نے ان کیساتھ بہت اچھا سلوک کیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ”میرے لئے انضمام بھائی ایک بہترین استاد اور بے غرض شخص ہیں۔ جب میں ورلڈکپ سے پہلے بیمار ہوا تو وہ میرے ساتھ کھڑے ہوئے، اور اس بات کو یقینی بنایا کہ میرا حوصلہ بلند رہے اور میرے معاملے میں ہمت نہیں ہارے۔ بطور چیف سلیکٹر میرے ملک کیلئے اپنی خدمات سرانجام دینے کا بہت بہت شکریہ انضمام بھائی“۔

خیال رہے کہ انضمام الحق نے اپنے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے ان کیلئے تعریفی ٹویٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ شاداب خان سے پہلے قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے انکشاف کیا تھا کہ چیف سلیکٹرانضمام الحق نے ان کی بیٹی کے کینسر کےعلاج کے لیے پیسوں کا بندوبست کیا تھا ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آصف علی کا کہنا تھا کہ ” جب انضمام بھائی کو میری بیٹی کے سٹیج 4 کینسر میں مبتلا ہونے کے بارے میں علم ہو ا تو وہ فور ی طور پر پی سی بی گئے اور وہاں بات کرکے پیسوں کا انتظام کروایا،وہ عظیم کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں الفا ظ نہیں ہیں اورمیدان کے اندر اور باہر حقیقی رول ماڈل ہیں“۔

FOLLOW US