Tuesday November 26, 2024

بین سٹوکس نے امپائرز کو اوورتھرو کے 4 رنز نہ دینے کا کہنا تھا:جیمز اینڈرسن

لندن(نیوزڈیسک) ورلڈ کپ 2019ءکے سنسنی خیز اختتام کے بعد اب برطانوی فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن نے دعوی کیاہے کہ اس مقابلے کے دوران بین سٹوکس نے امپائرز سے اوور تھرو کے4اضافی رنز نہ دینے کا کہا تھا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں آخری اوور کی چوتھی گیند میں پر انگلینڈ کو اوور تھرو کے 4 رنز

اضافی ملے جس نے انگلش ٹیم کی فتح میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ انگلش آل راﺅنڈر بین سٹوکس نے آخری اوور کی چوتھی گیند کو ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب کھیلا اور 2 رنز بنانے کے لیے دوڑ پڑے، دوسرے رن کے لیے واپسی کرتے ہوئے انہوں نے وکٹ بچانے کے لیے ڈائیو لگائی تو فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی تھرو ان کے بلے سے ٹکرا کر تھرڈ مین باﺅنڈری پار کر گئی اور اس طرح انگلینڈ کو 2 کی جگہ اضافی 4 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 6 رنز کا تحفہ مل گیا۔ اگلی 2 گیندوں پر انگلینڈ کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے لیکن سٹوکس کوشش کے باوجود وہ صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور میچ ٹائی ہو گیا۔آئی سی سی کے قانون 19.8کے مطابق” اگر فیلڈر کی جانب سے جان بوجھ کر یا ویسے ڈرگئی تھرو باﺅنڈری کے پار چلی جائے تو بیٹنگ سائیڈ کو اس باﺅنڈری کے ساتھ اتنے ہی رن ملنے چاہیئے جو اس نے مکمل کیے ہوں“۔ری پلیز میں یہ واضح نظر آرہا تھا کہ جب تھرو بین سٹوکس کے بلے سے ٹکرائی تو وہ کریز میں نہیں پہنچے تھے۔ اب برطانوی فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن نے دعوی کیا ہے کہ انکی مائیکل وان سے بات ہوئی جو بین سٹوکس سے ملے تھے ،گیند ان کے بلے کو

لگ کر باﺅنڈری باہر جانے کے بعد بین سٹوکس نے امپائرز سے کہا تھا کہ کیا وہ یہ 4رنز واپس لے سکتے ہیں کیوں کہ انہیں اس طرح رنز نہیں چاہیے تاہم قوانین کے مطابق امپائرز کچھ نہیں کرسکتے تھے ۔

FOLLOW US