نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کپتان ویرات کوہلی کے خلاف پھٹ پڑے۔ بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے الزام لگایا ہے کہ کپتان ریرات کوہلی اپنی مرضی سے جسے چاہتے ہیں اسے کھلاتے ہیں اور جسے نہ کھلانا چاہیں اسے باہر بٹھا دیتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ کوہلی اپنی پسند کے کھلاڑیوں کو کھلاتے ہیں اور جس نمبر پر چاہیں اس نمبر پر کھلاتے ہیں
اور دوسروں کا حق بھی مارتے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اس لیے کپتان کوہلی کے خلاف کھلے عام نہیں بولتے کیونکہ وہ ڈرتے ہیں کہ اگر وہ سامنے آئیں گے تو ویرات کوہلی انہیں ٹیم سے نکال دیں گے۔ دوسری طرف بھارتی ڈریسنگ روم میں گروہ بندی کی خبریں منظر عام پر آگئی ہیں۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے بھارت کے سب سے بڑے ہندی اخبار دینیک جگران کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم دو گروہ میں تقسیم ہے ،ایک گروہ کپتان ویرات کوہلی کا حامی ہے جبکہ دوسرا بھارتی ٹیم کے وائس کپتان روہت شرما کے حق میں ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے بھی جانبداری پائی جاتی ہے کیونکہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔رپورٹ میں بھارتی ٹیم کیا یک کھلاڑی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے امبتی رائیڈو کو صرف اس لیے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ وہ کپتان کی گٴْڈ بک میں شامل نہیں تھے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز امبتی رائیڈو کو شیکھر دھون اور وجے شنکر کے ان فٹ ہو نے کے بعد بھی ٹیم میں شامل
نہیں کیا گیا۔گزشتہ ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے امبتی رائیڈو جو بھارتی ٹیم میں چوتھے نمبر پر کھیلتے تھے مایوس ہو کر ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیم میں ویرات کوہلی اور ان کی حمایتوں کے علاوہ صرف ان کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے جو مسلسل پرفارم کررہے ہوتے ہیں جیسے روہت شرما اور جسپریت بھمرا۔