Wednesday January 22, 2025

دوبارہ ٹیم میں شامل کیے جانے کی بات کیوں کہی تھی ڈی ویلیئیرز ایک بار پھر میدان میں آگئے حیران کن بیان دے ڈالا

کیپ ٹائون (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور مایہ نازبلے باز اے بی ڈی ویلئیرز کہتے ہیں کہ انھوں نے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کےلئے کھیلنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ صرف ایک تجویز دی گئی تھی۔اپنے ایک بیان میں ڈی ویلئرز کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ میں دوبارہ جنوبی افریقہ کےلئے کھیلنا میرا مطالبہ نہیں بلکہ تجویز تھی۔ مجھے بلاجواز تنقید کی زد میں نہیں آنا چاہتا ۔ جنوبی افریقہ کےلئے ورلڈ کپ کا اختتام ہو چکا ہے۔ میں نے گزشتہ برس انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ 8ماہ بیوی اور بچوں سے دور رہنے کی بنا پر کیا۔ میں اس دورانیے کو کم کرکے تین ماہ تک لانا چاہتا تھا ۔لوگوں نے کہنا شروع کر دیاکہ میں نے پیسے کی لالچ میں آکر کیا تو کوئی آدمی پر کشش آفرز ٹھکرا کر پیسے کی لالچ کیسے کر سکتا ہے۔ سابق جنوبی افریقی کپتان نے مزید کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

FOLLOW US