Wednesday January 22, 2025

ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کےلئے تقریباً آدھی ٹکٹیں کس ملک کے شائقین نے خریدی تھیں یہ خبر اپنے رسک پر پڑیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ اور انگلینڈکی ٹیمیں اتوار کے روز ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ 23سال كکے بعد ایسا پہلی با ر ہو گا کہ کوئی ٹیم پہلی بار عالمی چیمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کرے گی۔تاہم یہ دونوں ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ کسی کووہم و گمان بھی نہیں تھا۔ اور یہ بھی کسی نے نہیںسوچا تھا کہ ٹائٹل جیتنے کے بلندو بانگ دعوے کرنے والے بھارت اور آسٹریلیا فائنل بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ اس بات کا اندازہ ایسے لگایا جا سکتا ہے کہ لارڈ ز میں 14جولائی کو کھیلے جانے والے فائنل میچ کےلئے ٹکٹیں ہفتوں پہلے ہی بک کر لی گئی تھیں۔ صاف ظاہر ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل کو دیکھنے کےلئے فروخت

کی گئی ایک ایک ٹکٹ کی قیمت بھی ہزاروں پائونڈز میں ہوگی۔ اور اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ فائنل میچ دیکھنے کےلئے خریدی گئی ٹکٹوں میںسے 41فیصد ٹکٹیں صرف بھارتی شائقین کرکٹ نے خرید لی تھیں جو یہی راگ الاپتے نظر آئے کہ ” ورلڈ كکپ ہمارا ہے ” ۔ کئی بھارتی شائقین کرکٹ نے تو سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے ہی فائنل میچ کےلئے ٹکٹوں پر ہزاروں پائونڈز نچھاور کردیےکیونکہ یہ شائقین کرکٹ نیوزی لینڈ کو حلوہ اور ترنوالہ سمجھ بیٹھےتھے۔ لیکن پھربلیو شرٹس کے ساتھ ہوااس کا تماشہ پوری دنیا نے دیکھ لیا۔ اب بھارتی شائقین کرکٹ ٹکٹیں اٹھائے سٹیڈیم کے آس پاس گھوم رہے ہیں کہ شاید کوئی کم نرخوں پر ہی ان سے یہ ٹکٹیں واپس خرید لے اور وہ اس گلے پڑی مصیبت اور مالی نقصان سے بچ سکیں۔

FOLLOW US