Wednesday January 22, 2025

بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی48سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

مانچسٹر(نیوزڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے تاہم دوسرے ہی اوور میں روہت شرما 1 سکور بنا کر میٹ ہینری کی گیند پر ٹام لاتھم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ہیں ، تیسرے اوور میں کپتان ویرات کوہلی بھی ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،راہول بھی میٹ

ہنری کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔ یہ ون ڈے کرکٹ کی 48سالہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم کے پہلے تین بلے باز 1،1ر ن بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔ اس سے قبل ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں گزشتہ روز بارش سے متاثرہ نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ آج شروع ہوگیا ہے اور کیویز نے بھارت کو جیت کے لیے 240رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، اگر آج بھی میچ بارش سے متاثر ہوجاتا ہے تو بھارت کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائے گی۔ ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی ، مارٹن گپٹل صرف ایک رن بناکر آﺅٹ ہوگئے۔19 ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کین ولیمسن اور ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی

تاہم 134 کے مجموعی سکور پر ولیمسن 67 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ جیمز نیشم اور گرینڈ ہوم بھی بالترتیب 12 اور 16 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 47 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا جب کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔آج میچ دوبارہ شروع ہوا تو روس ٹیلر74رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے ،ٹام لیتھم10رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے،میٹ ہینری صرف ایک رن بنا کر بھونیشور کمار کی تیسری وکٹ بنے،کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے ۔

FOLLOW US