ئی دہلی( آن لائن )بھارت نے ورلڈ کپ2019میں اپنے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کو7وکٹوں سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی،بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اس مقابلے کے لیے لیگ سپنر یزوندرا چاہل اور فاسٹ بالر محمد شامی کوریسٹ کروایا اور روندرا جدیجہ اوربھو نیشور کمار کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔اب ایک نجی ٹی وی
چینل پر کرکٹ ایکسپرٹ نے دعوی کیا گیا ہے کہ محمد شامی کے سری لنکا کے خلاف نہ کھیلنے کی وجہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی تھی ۔مذکورہ کرکٹ ایکسپرٹ شعیب علوی کا کہنا تھا کہ وہ محمد شامی کو کبھی ڈراپ نہیں کرتے کیوں کہ شامی نے صرف4میچز میں14وکٹیں حاصل کیں تھیں اورانہیں اچانک بنچ پر بٹھا دیا گیا،وہ ریکارڈ بنانے جارہے تھے اور ٹاپ 2یا تین زیاد ہ ورلڈ کپ لینے والے بالرز کی فہرست میں بھی آسکتے تھے،ان کے خیال میں محمد شامی کو باہر نکالنے کے لیے بھارتی ٹیم پر دبا ڈالا جارہا تھا ، ان کے خیال میں بی جے پی کی جانب سے کسی بھی مسلمان کو ترقی کے مواقع نہ دیئے جانے کی باتیں کرنا بھی شامی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا باعث بنا