لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بارش کی وجہ سے کل تک ملتوی کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے 47ویں اوور میں پانچ وکٹوں کو 211رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جوتھم نہ سکی۔جس کے بعد میچ کو کل تک کےلئے ملتوی کر دیا گیا۔ کل نیوزی لینڈ اسی سکور پر دوبارہ بیٹنگ شروع کرے گا۔ کپتان کین ولیم سن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔ بھارتی بالرکیویز بلے بازوں پر پوری طرح حاوی رہے۔ صورتحال کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نیوزی لینڈ باقی ماندہ اوورز میں کوئی قابل ذکر ہدف مقرر نہیں کرسکے گا اور بھارتی اپنی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کی بدولت میچ بآسانی جیت جائے گا۔
