Monday February 24, 2025

بھارت سے ہارنے کے بعد سرفراز احمد نے میٹنگ بلا کر کیا کہا تھا قومی کرکٹر عماد وسیم حقائق قوم کے سامنے لے آئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم نے بھارت سے شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد کی جانب سے بلا ئی گئی میٹنگ اور میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں کی حقیقت بیان کر دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عمادوسیم نے انکشاف کیا ہے کہ کپتان سرفراز احمد نے جو میٹنگ بلا ئی تھی اس میں ایسی کوئی بھی باتیں نہیں کی گئیں جو میڈیا کی زینت بنتی رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ سرفراز احمد نے بھارت کے ہاتھوں میچ میں شکست کے بعد خود میٹنگ بلائی اور کہا کہ ہم 15 لڑکے ہیں اور ہم نے ہی ٹیم کو اٹھانا ہے اور ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنا ہے۔ لیکن اس میٹنگ کے حوالے سے میڈیا میں گروپنگ اور اس طرح کی چیزوں کی خبریں سامنے آئیں، حالانکہ وہاں تو ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔آل راؤنڈر نے کہا کہ سرفراز احمد نے میٹنگ میں کہا کہ میڈیا پر آنے والی تمام چیزوں کو نظرانداز کریں کیونکہ ہمیں اب اچھا کھیلنا ہے اور کم بیک کرنا ہے اور یہ میٹنگ ہی ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی جس کے بعد ٹیم نے واقعی کم بیک کیا اور اچھی کرکٹ کھیلی۔