لیڈز : بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس میں ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا، بھارت کی طرف سے اس سے قبل سچن ٹنڈولکر اور سارو گنگولی کو ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ٹنڈولکر نے 45 میچز میں 2278 اور گنگولی نے 21 میچز میں 1006 رنز بنا رکھے ہیں۔