Monday January 20, 2025

پی سی بی کا ورلڈکپ کے فوری بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک) پی سی بی کا ورلڈکپ کے فوری بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ، شعیب ملک اور محمد حفیظ ٹورنامنٹ کے بعد ٹیم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے، کپتان کی بھی تبدیلی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ کے بعد پی سی بی قومی ٹیم

میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کرنے کا خواہاں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد سینئر آل راونڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کے کرکٹ کیرئیر ختم ہو جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ان دونوں سینئر کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کا مزید حصہ برقرار رکھنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی اپنے عہدے سے ہٹا دیے جائیں گے۔ پی سی بی ورلڈکپ کے اختتام کے فوری بعد اگلے ورلڈکپ اور خاص کر اگلے برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کرنا چاہتا ہے، اس لیے کوشش ہے کہ ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی شامل کیے جائیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس قابل بنایا جا سکے کہ یہ جدید طرز کی کرکٹ کھیل سکے۔ اسی باعث موجودہ ٹیم کے کھلاڑی شاید ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں سفر تمام، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف 311 رنز کے مارجن سے فتح کے حصول کیلئے حریف ٹیم کو محض 7 رنز پر آوٹ کرنا تھا، تاہم بنگلہ دیش نے 8 رنز بنا لیے ہیں، اور یوں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

FOLLOW US