Wednesday January 22, 2025

ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے ورلڈ کپ کے سفر کا حیرا ن کن نتیجے سے اختتام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے اپنے آخری ورلڈ کپ میچ میں افغانستان کو 23رنز سے شکست دے دی۔ 312رنز ك كکے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم پورے پچاس اوورز کھیل کر 288رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے اکرام نے 86جبکہ رحمت شاہ نے 62رنز کی اننگز کھیلی۔ اصغر افغان بھی 40رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھ ویٹ نے چار جبکہ کیمار روچ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈین بلے باز شائے ہوپ کو 77رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے اس ایونٹ میں پاکستان اور افغانستان کے خلاف اپنے میچز جیتےجبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف اس کا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ جبکہ افغان ٹیم نے ایونٹ میں اپنے تمام نو میچز میں شکست کھائی۔ اس طرح دونوں ٹیموں کے ورلڈ کپ کے سفر کا اختتام ہو گیا

FOLLOW US