Wednesday January 22, 2025

“وہاب ریاض ٹوٹی ہوئی انگلی کے ساتھ کھیلنے میدان میں آئے اور آتے ہی مجھے ایک بات کہی ” عماد وسیم نے ایک ایسا انکشاف کر دیا جس نے ہر ایک کو چونکا دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ ر عماد وسیم نے افغانستان کےخلاف اعصاب شکن مقابلے کی یادیں دہراتے ہوئے بتایا کہ وہاب ریاض جب ٹوٹی ہوئی انگلی کے ساتھ بیٹنگ کرنے کےلئے میدان میں آئے تو مجھے ان کے زخمی ہونے اور اس کے اثرات کے حوالے سے فکر لاحق تھی۔ تاہم بیٹنگ کےلئے گرائونڈ میں آتے ہی انھوںنے مجھے کہا ” فکر مت کرو ،میں تمھیں پوری طرح سپورٹ کروں گا” جس كکے بعد انھوںنے گیند کو چوکے کےلئے بائونڈری لائن پر پہنچایااور اس کے بعد چھکارسید کیا۔ میںان کی بہت عزت کرتا ہوں اور اس کی اس کوشش کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

FOLLOW US