Wednesday January 22, 2025

’’اب بھارت ورلڈ کپ جیت کر دکھائے ‘‘

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ سکور بنانے والے سٹار کھلاڑی پر 2میچز کی پابندی کی خبر نے ہندوستان میں سناٹا طاری کر دیا ۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 12 اوور کے دوران محمد شامی گیند کروا رہے تھے اور سومیا سرکار بیٹنگ کر رہے تھے ، شامی کی گیند بلے باز کے پیڈ سے ٹکرائی اور محمد شامی نے ایمپائر سے آؤٹ کی اپیل کی لیکن ایمپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیتے ہوئے اپیل مستر د کر دی ، کپتان ویرات کوہلی امپائر کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہوئے اس لیے انہوں نے ” ری ویو “ لینے کا فیصلہ کیا۔

ری ویو کے بعد بھی سومیا سرکار کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا اور امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ اس کے بعد ورلڈ کپ میں دوسری مرتبہ ویرات کوہلی امپائر کے ساتھ بحث پڑے جو کہ ان کیلئے مہنگا پڑ سکتاہے اور انہیں دو میچز کی پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتاہے جبکہ ورلڈکپ میں بھارت کیلئے آئندہ کے میچز نہایت اہم ہیں۔اس سے قبل ویرات کوہلی نے افغانستان کیخلاف میچ میں بھی ایمپائرسے بہت زیادہ اپیلیں اور بحث کی جس پر انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا تھا اور ڈی میریٹ پوائنٹ بھی دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں 2018ءمیں بھی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران آئی سی سی کی جانب سے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔آئی سی سی کی ویب سائٹ پر ڈی میرٹ پوائنٹس سے متعلق فراہم کی گئی معلومات کے مطابق جب کوئی کھلاڑی 24 مہینوں کے اندر 4 یا اس سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹس پر پہنچ جاتا ہے تو انہیں پھر معطلی پوائنٹس میں تبدیل کر دیا جاتا ہے اور کھلاڑی کو پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،2 معطلی پوائنٹس ایک ٹیسٹ ،2ایک روزہ میچ یا دو ٹی ٹونٹی میں پابندی کے برابر ہیں ، جو بھی فارمیٹ سب سے پہلے آ رہا ہو یہ اس پر لاگو ہوتے ہیں۔

FOLLOW US