Tuesday January 21, 2025

انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچانے اور پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کرانےکی سازش تیار

ڈرہم (نیوزڈیسک) انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچانے اور پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کروانے کی نئی سازش تیار کر لی گئی، انگلش ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے بیٹنگ کیلئے ایسی سازگار وکٹ فراہم کی گئی ہے جس پرانگلش بلے باز باآسانی رنز کا انبار لگا سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے اپنے

اگلے میچز میں فتح درکار ہے۔ دونوں ٹیموں کے پاس اب صرف ایک لیگ میچ باقی بچا ہے۔ اگر انگلینڈ اپنے اگلے میچ میں فتح حاصل کرتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا تاہم اگر انگلینڈ کو شکست ہوتی ہے اور پاکستان اپنا اگلا میچ جیتتا ہے، تو پھر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اب بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچانے کی کوشش شروع کر دی گئی ہیں۔ حالیہ کچھ میچز کے دوران دیکھنے میں آیا ہے کہ وکٹیں بلے بازوں کیلئے مشکل ہوتی جا رہی ہیں تاہم حیران کن طور پر بھارت کیخلاف میچ میں انگلینڈ کو بیٹنگ کیلئے انتہائی سازگار وکٹ ملی، اور اسی باعث انگلش ٹیم فتح حاصل کر پائی۔ اب آج انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے بھی ایسی ہی آسان وکٹ فراہم کی گئی ہے جہاں اسکے بلے باز باآسانی رنز کے انبار لگا سکتے ہیں جب کہ ایک سائیڈ کی باﺅنڈری بھی صرف 59میٹر ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے نتیجے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ بھارت ،پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کروانے کیلئے انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔

FOLLOW US