Wednesday January 22, 2025

انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف شکست سے پاکستان کے علاوہ کس ٹیم کو فائدہ ہوگا؟جانئے

لاہور (نیوزڈیسک) انگلینڈ کے خلاف مقابلے میں بھارت کی شکست کا مطلب ہے کہ اب پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنا آخری مقابلہ تو لازماً جیتنا ہی ہے لیکن ساتھ ہی نیوزی لینڈ سے بھی توقع رکھنی ہیں کہ وہ انگلینڈ کو آخری میچ میں شکست دے گا یعنی پاکستان کے شائقین کو ’92ءکی طرح‘ آخر تک انتظار کرنا ہوگا تبھی صورتحال واضح ہوگی۔ بھارت کی

اس شکست نے ورلڈ کپ کو بہت ہی دلچسپ بنا دیا ہے کہ اب تک صرف ایک یعنی آسٹریلوی ٹیم ہی باقاعدہ طور پر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوسکی ہے اور باقی 3 مقامات کے لیے 5 ٹیموں کا مقابلہ ہے۔ایک طرف میزبان انگلینڈ ہے جسے بھارت کے خلاف اس شاندار کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف اگلا میچ جیتنے کی ضرورت ہے ۔ دوسری جانب پاکستان ہے جو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کا منتظر بھی ہے اور اسے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ میں کامیابی بھی حاصل کرنی ہے۔ نیوزی لینڈ نسبتاً آسان پوزیشن پر ہے کہ اگر اپنا آخری میچ انگلینڈ سے ہار بھی گیا تو اس کا نیٹ رن ریٹ پاکستان اور بنگلہ دیش سے بہتر ہی رہے گا۔ سب سے مشکل صورت حال بنگلہ دیش کے لیے ہے کہ جسے اپنے آخری دونوں میچ جیتنے ہیں، وہ بھی بھارت اور پاکستان کے خلاف، اور ساتھ یہ امید بھی لگانی ہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ہرا دے گا، یعنی کہ اس وقت جبکہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے پہلے صرف 7 میچ باقی ہیں، تو کچھ زیادہ ہی ’اگر، مگر‘ موجود ہے اور اس بے یقینی کی کیفیت میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں اس شکست نے مزید اضافہ کیا ہے۔

FOLLOW US