Wednesday January 22, 2025

شاہین شا ہ آفریدی کی کامیابیوں کا کریڈٹ کسی اور کے کھاتے میں چلا گیا

لیڈز(آئی این پی)فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے بعد افغانستان کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمود کو دے دیا۔قومی ٹیم کے نوجوان پیسر کا کہنا ہے کہ نیٹ میں بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ بھر پور محنت کی جس کا صلہ مجھے اچھی کارکردگی کی صورت میں ملا، اللہ کا شکر ہے کہ مجھے ایسے وقت میں وکٹیں مل رہی ہیں جب ٹیم کو بھی ان کی ضرورت ہوتی ہے، یہ قومی ٹیم کے ساتھ میرے کیریئر کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔شاہین آفریدی نے کہا کہ میچز کے دوران تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو بھر پور سپورٹ کرتے ہیں، میری بولنگ کے دوران بھی ساتھی کھلاڑیوں کی طرف سے بھر پور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، افغانستان کے خلاف 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھانے والے پیسر نے کہا کہ اپنی لائن اینڈ لینتھ کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہوں، کوشش ہوگی کہ اگلے میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں۔\

FOLLOW US