Wednesday January 22, 2025

سازشی ٹیم کو بڑا جھٹکا۔۔۔ بھارتی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گیا

لندن ( نیوز ڈیسک ) بھارتی آل راؤنڈر وجے شنکر کو پاؤں پر چوٹ لگنے کے باعث آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 سے باہر نکال دیا گیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق میانک اگروال کو وجے شنکر کی جگہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے بھارتی آل راؤنڈر وجے شنکر زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستان کے خلاف میچ میں اوپنر امام

الحق کو آؤٹ کرنے والے شنکر تربیت کے دوران زخمی ہوئے تھے۔28 سالہ آل راؤنڈر کے پیر کے انگوٹھے پر گیند جا لگی تھی۔تاہم بھارتی ٹیم نے امید ظاہر کی تھی کہ وجے شنکر جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔زخمی ہونے والی بھارتی کھلاڑی نے پاکستان کے خلاف شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد سمیت کئی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔قبل ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر شیکر دھاون انگوٹھے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے مکمل طور پر باہر ہوگئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق33سالہ شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا سکین کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق شیکھر دھون کا انگوٹھا فریکچر ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق اوپنر اب مکمل طور پر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں ، گذشتہ ماہبھارت کو افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔شیکھر دھون ورلڈکپ میں بھارت کے اہم ہتھیار ہیں اور انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔ شیکھر دھون آئی سی سی ایونٹس میں

بھارت کے بہترین بلے باز ثابت ہوئے ہیں اور اب تک آئی سی سی ایونٹس میں20 اننگز میں4نصف سنچریاں اور 6سنچریاں سکور کرچکے ہیں،انہوں نے ورلڈ کپ2015ءمیں بھی 2سنچریاں بنائی تھیں،شیکھر دھون کی جگہ اب لوکیش راہول بھارتی ٹیم کے لیے اوپننگ کریں گے جب کہ وجے شنکر یا دنیش کارتھک مڈل آرڈر میں کھیلیں گے، شیکھر دھون کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پانٹ کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو درخواست دے دی ہے ۔

FOLLOW US