Tuesday January 21, 2025

پاکستان کی ورلڈ کپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انتہائی شاندار فتح

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کوچھ وکٹوں سے شکست دے ڈالی۔ پاکستان نے 238رنز کا ہدف تین وکٹوں پر 49ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ بابر اعظم نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پہلی ورلڈ کپ سنچری مکمل کی۔ کسی بھی پاکستانی بلے باز کی ایونٹ میں یہ پہلی سنچری تھی۔ حارث سہیل نے بھی ایک بار پھر پاکستان کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پر بابراعظم کے ساتھ شاندار پارٹنر شپ قائم کی ۔اور اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم ہدف سے صرف دو رنز کی دوری پر وہ رن آئوٹ ہو گئے۔ بابراعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔

FOLLOW US