Tuesday January 21, 2025

ہیڈ کوچ کے بعد اظہر محمود بھی خود کشی کے بارے میں سوچنے لگے

برمنگھم(آئی این پی)مکی آرتھر کے بعد اظہر محمود بھی خودکشی کی باتیں کرنے لگے۔برمنگھم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بولنگ کوچ نے کہا کہ آپ کو کوئی مثبت چیز نظر آئے تو بندہ کہہ سکتا ہے کہ جینے کا کوئی مقصد ہے،ہم میچ ہار جائیں تو ایسا لگتا ہے کہ دنیا ہی ختم ہوگئی،اسی وجہ سے دل چاہتا ہے کہ بندہ خود کشی کرلے زہر کھالے۔انہوں نے مزید کہا کہ حارث سہیل کے 70منٹ میں تھک جانے کی بات بھی منفی تھی، لوگوں کو مثبت چیزیں نظر نہیں آتیں۔

FOLLOW US