Monday January 20, 2025

ورلڈ کپ میں افغانستان کو جھٹکا۔۔۔ سب کے پسندیدہ اور جارحانہ بلے باز ورلڈ کپ سے آؤٹ

لاہور : افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد کو ٹخنے کی انجری نے ورلڈکپ سے آو¿ٹ کردیا ہے۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد ٹخنے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ اکرم علی خیل کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں محمد شہزاد کو ٹخنے میں تکلیف ہوئی تھی، انجری کے باوجود محمد شہزاد نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف میچوں میں شرکت کی جس سے تکلیف

کی شدت میں اضافہ ہوا اور محمد شہزاد کو کرکٹ کے اس عالمی میلے سے باہر ہونا پڑا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں وہ کھاتہ نہیں کھول پائے جب کہ سری لنکا کے خلاف صرف 7 رنز بناسکے تھے، شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے اکرم علی خیل اب تک صرف دو میچ ہی کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے دونوں میچز میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے لیے اگلے تمام میچز انتہائی اہم ہیں ۔

FOLLOW US