برسٹل(نیوزڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج برسٹل میں کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیاہے جبکہ دونوں ٹیمیں بھی تاحال ہوٹل سے روانہ نہیں ہوسکی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کا میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی اور ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہے تاہم آئی سی سی حکام کی جانب سے بارش کے رکنے کا انتظار شام سوا7بجے تک کیا جائے گا اور اگر رک جاتی ہے
تو 20 ،20 اوورز کا میچ کھیلا جائے گا تاہم اگر بارش نہیں رکتی تو میچ کو منسوخ کر دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا ۔یا د رہے کہ پاکستان نے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں شاندار کم بیک کیا اور بڑی بڑی ٹیموں کو خبردار کر دیاہے تاہم اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں دردناک شکست کا سامنا کرناپڑا تھا ۔









