Tuesday November 11, 2025

پاکستانی کرکٹر آصف علی کا کیاکام ہے؟

لندن(نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹر آصف علی کہتے ہیں ان کا کام جارحانہ بیٹنگ کرنا ہے!پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ جمعہ کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں کھیلے گی۔پاکستانی بیٹسمین آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اپنی جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہوں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین آصف علی کے لیے پچھلے چند ماہ بہت تکلیف دہ تھے کیونکہ ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جو بعد میں انتقال کرگئیں۔