Tuesday November 11, 2025

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلے کا حیران کن نتیجہ آگیا

نوٹنگھم (نیوزڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15رنز سے شکست دے دی ۔تفصیل کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا توآسٹریلیا کی پہلی وکٹ 15 کے مجموعی سکور پر گری اور کپتان ایرون فنچ 6 رنز بنا کر آوٹٹ ہو گئے جبکہ مجموعی سکور میں 11 رنز کے اضافے کے بعد ہی ڈیوڈ وارنر بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔ 36 کے مجموعی سکور پر پاکستانی نڑاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ بھی 13 رنز بنا کر

آوٹ ہو گئے جبکہ مجموعی سکور میں محض 2 رنز کے اضافے کے بعد ہی گلین میکس ویل بھی پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر سٹیو سمتھ اور مارکوس سٹوئنس نے سکور کچھ آگے بڑھایا مگر 79 کے مجموعی سکور پر مارکوس سٹوئنس 19 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کی گیند پر پورن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ایلکس کیری نے مشکل وقت میں سٹیو سمتھ کے ساتھ مل کر اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی اور 55 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے مگر 147 کے مجموعی سکور پر وہ ایندرے رسل کی گیند پر شئی ہوپ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔سٹیو سمتھ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 73رنز بنائے جبکہ کولٹر نائل نے سب سے بہتر ین بلے بازی کرتے ہوئے 60گیندوں پر 90رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈن کوٹریل ،تھامس اور ایندرے رسل نے انتہائی عمدہ باولنگ کرتے ہوئے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ برتھ ویٹ 3اور جیسن ہولڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کے کرس گیل21،لویز 1،ہاپ 68،پورن 40،ہٹمیر21،جیسن ہولڈر 51،رسل 15،برتھ ویٹ 16اور کوٹرل 1سکور پر آوٹ ہو گئے ۔آسٹریلیا کے سٹارک نے 5اور کیومنز نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔