نوٹنگھم (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے ورلڈکپ سے 2 دن پہلے ٹیم کے اعلان کو خامی قرار دیدیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے ٹیمیں بہت پہلے سے تیاری شروع کردیتی ہیں تبھی ٹیم اپنی پوری تیاری سے میدان میں اترتی ہے لیکن ہماری کمی یہ ہے کہ ہم 2 دن پہلے ٹیم کا اعلان کرتے ہیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ نئی بال کے سپیشل باؤلر ہوتے ہیں ہر کوئی نئی بال سے باؤلنگ نہیں کرسکتا لہٰذا ٹیم سلیکشن کے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے۔وہاب ریاض سے ڈیتھ مومنٹ میں باؤلنگ کروانے کے فیصلے سے سابق کپتان نے عدم اتفاق کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ڈیتھ مومنٹ میں وہاب سے بولنگ کرانا میرے خیال میں درست فیصلہ نہیں۔









