ناٹنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کیلئے بہت بری خبر، وسیم اکرم کی جانب سے قومی ٹیم پر شدید تنقید، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اب تمام ٹیموں کو معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستانی بلے باز شارٹ بال نہیں کھیل سکتے، اگلے میچوں میں ٹیم کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست کھانے کے بعد قومی ٹیم کو
سابق کپتان وسیم اکرم کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اب تمام ٹیموں کو معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستانی بلے باز شارٹ بال نہیں کھیل سکتے۔ وسیم ا کرم کہتے ہیں کہ اگلے میچوں میں قومی ٹیم کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اب سب کو پاکستانی ٹیم کے بلے بازوں کی کمزوری معلوم ہوگئی ۔دوسری جانب ورلڈ کپ 2019ءکے دوسرے مقابلے میںویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7وکٹو ں سے ہرا دیا۔ ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے 106 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں شے ہوپ محمد عامر کی گیند پر بڑی شاٹ کھیلتے ہوئے محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ڈیرن براوو بغیر کوئی رن بنائے عامر کی دوسری وکٹ بنے،کرس گیل34گیندوں پر50رنز سکور کرنے کے بعد عامر کا تیسرا شکار بنے،اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیم ابتداءسے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی ۔ میچ میں پاکستان کو پہلی وکٹ کا نقصان تیسرے اوور میں 17 کے مجموعی سکور پر ہوا جب امام الحق 2 رنز بنا کر شیلڈن کوٹرل کی گیند پر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،اسکے بعد پانچویں اوور میں جب پاکستان ٹیم کا سکور 35 رنز ہوا تو دوسرے اوپنر فخر زمان آندرے رسل کی گیند پر 22 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے،حارث سہیل بھی صرف 8 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے،پاکستانی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانےوالے بابراعظم بھی وکٹوں سے باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 33 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی،75 کے مجموعی سکور پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی 8 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے،عماد وسیم صرف ایک رن بنا
کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان صفر کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین لوٹے،حسن علی بھی صرف ایک رن بنا کر پوویلین لوٹے،محمد حفیظ بھی16رنز بنا کر شارٹ بال کا ہی شکار بنے،پاکستان کے آخری آو ¿ٹ ہونے والے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جنہوں نے 11 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی،ویسٹ انڈیز کی جانب سے تھومس نے 4 جب کہ جیسن ہولڈر نے تین اور آندرے رسل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ورلڈ کپ2019 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی سکواڈ میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر شامل ہیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کرس گیل، شائی ہوپ، ڈیرن براوو،شمرن ہیٹ میئر،نکولس پورن، کپتان جیسن ہولڈر، آندرے رسل، کارلس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، شیلڈن کوٹرل اور اوشین تھامس شامل ہیں۔ اس سے قبل ماضی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 133ون ڈے ہوئے ہیں جن میں سے ویسٹ انڈیز نے 70،پاکستان نے60میچ جیتے ہیں جبکہ 3 میچ بے نتیجہ رہے ۔دو برس قبل چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد سے قومی ٹیم نے 38 ون ڈے کھیلے ہیں، جن میں سے 15 جیتے ، 21 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2 میچز نامکمل رہے۔