ندن(نیوزڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے بابراعظم کو پاکستانی بیٹنگ لائن کا سب سے اہم رکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔تفصیلات کے مطابق ناصر حسین کا کہنا ہے کہ فخر زمان، امام الحق اور بابراعظم کی وجہ سے پاکستان کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے۔ لیکن میری نظر میں بابراعظم
پاکستانی بیٹنگ لائن میں سب سے اہم ہیں کیونکہ وہ اس وقت وائٹ بال کرکٹ میں دنیا کے چند بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز کل سے میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہو گا جس کے بعد 31 مئی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیا ن کھیلا جائے گا،پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی،دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا۔ تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں ہوگا۔ چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کے خلاف ٹانٹن میں ہوگا۔پانچواں میچ 16جون کو بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا۔چھٹا میچ 23جون کو ساﺅتھ افریقہ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگا۔ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26جون کو ایجباسٹن میں منعقد ہوگا۔آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کے خلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جب کہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں پانچ جولائی کو ہوگا۔