Tuesday November 11, 2025

زوردار بائونسر لگنے سے ہاشم آملہ شدید زخمی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )ہاشم آملہ کے سر پر زوردار بائونسر لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد ہنگامی طور پر علاج جاری تھا ، مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ۔۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے باز ہاشم آملہ سر پہ جوفرا آرچر کا زوردار باؤنسرلگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میزبان برطانوی ٹیم اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے درمیان کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے انگلینڈ کے اوپنر بلے باز ہاشم آملہ کو زخمی کردیا ہے۔

میچ کے دوران جوفرا آرچر کا خطرناک بونسر جنوبی افریقا کے اوپنر ہاشم آملہ کے ہیلمٹ کی گرل میں لگا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔ باؤنسر لگنے کے بعد ہاشم آملہ بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین کی جانب لوٹ گئے۔ فی الحال اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ ہاشم آملہ کی انجری کی نوعیت کیا ہے اور وہ آنے والے میچز میں جنوبی افریقہ کو دستیاب سکیں گے یا نہیں۔ واضح رہے کہ اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے بیئر سٹو کو آؤٹ کر دیا۔ پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد جیسن روئے اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جیسن روئے اور جو روٹ نے اپنی نصف سنچریاں سکور کیں ، دونوں کھلاڑی بالترتیب 54 اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ این مورگن اور بین سٹوکس نے چوتھی وکٹ کے لیے106رنز جوڑے جس کے بعد مورگن57رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے، جوڑ بٹلر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور18رنز بنا کر نگیدی کا شکار بن گئے،معین علی بھی صرف3رنز بناکر نگیدی کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،کرس ووکس کو13رنز پر ربادا نے پوویلین چلتا کیا،بین سٹوکس89رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پوویلین لوٹے،اس سے قبل پروٹیز کپتان فاف ڈپلوسی کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ڈیل سٹین کے بغیر آج انگلینڈ کےخلاف کھیلیں گے، سٹین 80 فیصد تک فٹ ہیں اور امید ہے کہ

وہ 100 فیصد تک ٹھیک ہو کر بھارت کےخلاف تیسرے میچ میں دستیاب ہوں گے۔ انگلش کپتان مورگن نے کہا کہ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم ہونا اعزاز کی بات ہے، ٹیم توقعات کے مطابق پرفارم کرےگی۔میزبان انگلش ٹیم جیسن روئے، جونی بیئرسٹو، جو روٹ، کپتان این مورگن، جوز بٹلر، بین سٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، جوفرا آرچر اور لیام پلنکٹ پر مشتمل ہے۔جنوبی افریقی ٹیم ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرام، کپتان فاف ڈوپلیسی ، راسی وین ڈر ڈسن، جے پی ڈومنی، آندلے پھلکوایو، ڈیوائن پروٹرس، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔تماشائیوں کی بڑی تعداد اوول گراؤنڈ میں موجود ہے اور وہ اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔