Tuesday November 11, 2025

ورلڈ کپ کھیلنے والا سب سے تجربےکار کپتان کون

انگلینڈ(آئی این پی)ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے اوون مورگن سب سے تجربہ کارکپتان ہیں۔ مورگن قیادت کی سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ مشرفی مرتضی ستتر، جیسن ہولڈر چوہتر اور سرفراز احمد چالیس میچز میں کپتان رہے۔ کرونا رتنے نے صرف ایک اورگلبدین نائب نےتین میچز میں کپتانی کی ہے۔ورلڈکپ میں شریک انگلینڈ کے اوون مورگن سب سے تجربہ کار کپتان ہیں۔ مورگن واحد کپتان ہیں جس نے گذشتہ ورلڈ کپ میں بھی قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔ انہوں نے سو میچز میں قیادت کرتے

ہوئے اکسٹھ جیتے اور بتیس ہارے۔ بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضی نے ستتر میچز میں کپتانی کرتے ہوئے چوالیس میں فتح اور اکتیس میں ناکامی کا سامنا کیا۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے چوہتر میچز میں بائیس جیتے اور چھیالیس ہارے۔ بھارت کے ویرات کوہلی نے اڑسٹھ میچز میں قیادت کی۔ اننچاس میں فتح اور سترہ نے شکست نے ان کے قدم چومے۔نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن نے پنسٹھ میچز میں چونتیس میں کامیابی اورانتیس میں ناکامی کا سامنا کیا۔ پاکستان کے سرفرازاحمد چالیس میچوں میں کپتان رہے۔ ان کی زیر قیادت پاکستان اکیس میں سرخرو اور سترہ میں مایوس ہوا۔ جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی نے تیس میچز میں قیادت کرتے ہوئے پچیس فتوحات اور صرف پانچ ناکامیوں کا سامنا کیا۔ آسٹریلیاکے ایرون فنچ اٹھارہ میچز میں کپتان رہے۔ دس جیتے اور آٹھ ہارے۔ افغانستان کے گلبدین نائب نے صرف تین اورسری لنکا کے کرونا رتنے نے ایک میچ میں قیادت کے فرائض انجام دیے۔